Live Updates

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دے کر قومی فریضہ ادا کیا ہے،سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد

بدھ 17 اگست 2022 16:51

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی قوتوں کو میثاق  معیشت کی دعوت دے کر ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجا ب وسابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سیاسی قوتوں کو میثاق معیشت کی دعوت دے کر قومی فریضہ ادا کیا ہے،تمام سیاسی جماعتوں اور ان کو اکابرین کو چاہئے کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے وزیراعظم کی اس دعوت پر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور مستقبل کا صحیح لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے سب مل کر ہمہ جہت معاشی پالیسی تیار کرکے اس پر عمل پیرا ہو جائیں،عمران خان کے دور حکومت میں معیشت کو ڈبو کر بداخلاقی و بدتہذیبی کے بیا نیہ کو فروغ دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد اپنی ترقی کی منزلیں طے کرلے گا،مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی مسائل ایک حقیقت ہیں لیکن مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ان سنگین معاشی حالات کو ایک چیلنج سمجھ کے اپنے اوپر لیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے آج ہم اس مشکل سے باہر نکل رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف اور قائد میاں محمد نواز شریف عوام کی کی خیر خواہی چاہتے ہیں اور عوام کو جلد از جلد ریلیف ملے لیکن اس کے لیے موجودہ حکومت کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور وقت درکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہمیں قوم کو تھانہ کچہری کے مسائل سے نجات دلاکر قومی دھارے میں لانا ہوگا تاکہ وہ تعلیم صحت کے ساتھ ساتھ اور ملکی معیشت کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات