Live Updates

شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا

بدھ 17 اگست 2022 16:59

شہباز گل پر تشدد کا معاملہ، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا گیا ہے۔خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر بھہول اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا جس میں چیف جسٹس سے معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

خط میں کہاگیاکہ حکام شہباز گل کو نشان عبرت بنانا چاہتے ہیں، عمران خان کیخلاف بیان دینے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ شہباز گل کی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں، سیاسی مخالفین کو مذموم مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز گل کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گِل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات