دنا نیرمبین سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں صحافی کا کردار ادا کریں گی

بدھ 17 اگست 2022 17:59

دنا نیرمبین سیریز ’فاطمہ جناح‘ میں صحافی کا کردار ادا کریں گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) انٹرنیٹ سینسیشن دنا نیر مبین نئی سیریز فاطمہ جناح میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ایک سوشل میڈیا پیج کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ نئی سیریز فاطمہ جناح میں اداکارہ دنا نیر ایک صحافی انیتا پونم والا کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ پوسٹ اداکارہ کی جانب سے ناصرف لائیک کی گئی ہے بلکہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب دنا نیر کی اسی ڈرامے کی ایک لک وائرل ہو گئی ہے۔جسے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے دنا نیر نے کہا کہ اس تصویر میں انہوں نے ذرا سا بھی میک اپ نہیں کیا ہوا ہے، بس کاجل اور گریسی ہیئر اسٹائل بنایا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی سیریز سے پہلی جھلک وائرل ہونے پر چاہنے والوں کی جانب سے دنانیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔