Live Updates

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے ، شیخ آفتاب احمد

بدھ 17 اگست 2022 18:04

وزیر اعظم   میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر ..
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) سابق وفاقی وزیر وسنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے ،موجودہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو بھی جلد کنٹرول کیا جائے گا،سابقہ چار سالوں کے دوران ملک وقوم کو بے دردی کیساتھ لوٹا گیا ،انتقامی کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت آزادی کے 75سال کے بعد پہلی حکومت تھی جو ملک وقوم پر بھاری گزری ہے ان 75سالوں میں اتنی نااہل حکومت نہیں آئی جس کی وجہ سے ملک وقوم دلدل کی طرف چلے گئے لیکن آج میاں شہباز شریف نے تمام تر چینلجز کو قبول کرتے ہوئے ایک بار پھر ملک وقوم کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا ہے حلقہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جلد ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے دورہ حضرو کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوںنے ہر دور میں ملک وقوم کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن عوام کی خدمت اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کے دوران ضلع اٹک کے عوام کو نظر انداز کیا گیا جس سے ان کے مسائل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اب بہت جلد ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے جس سے ان کا معیار زندگی مزید بلند ہوگا انہوںنے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ضلع بھر کے کونے کونے تک سوئی گیس ،بجلی ،کارپٹ سڑکوں سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے لیکن اس کے بدلے تحریک انصاف کی حکومت نے ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

\378
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات