پبلک اکائونٹس کمیٹی چیرمین نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لے لیا

سیکرٹری خارجہ امور کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے اور ان کی تفصیلات کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت

بدھ 17 اگست 2022 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیرمین نے سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ امور کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے اور ان کی تفصیلات کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پبلک اکا?نٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ سعودی عرب کے شہر جدہ سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بہت سے پاکستانی معمولی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں قید ہیںاور وہ وکیل کی فیس اور جرمانے کی رقم ادا نہ کرسکنے کی وجہ سے بیرون ممالک بے یارو مدد گار پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی شہری ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھجواتے ہیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کو درپیش مسائل حل کریں انہوں نے سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں اور ان کو مناسب قانونی معاونت فراہم کی جائے۔

۔۔۔اعجاز خان