اسرائیل کا غزہ میں فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف

بدھ 17 اگست 2022 21:56

اسرائیل کا غزہ میں فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) اسرائیل نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف کارروائی میں 5 فلسطینی بچوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 7 اگست کوشمالی غزہ کے قریب فلسطینی مہاجرکیمپ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 5 بچے شہید ہوئے تھے۔اسرائیلی فوجی عہدیداروں نے دفاعی حکام کے برعکس یہ جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی بچوں کی شہادت مزاحمت پسند تنظیم کے راکٹ حملے سے ہوئی۔اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے تھے اور گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔