Live Updates

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی

بدھ 17 اگست 2022 22:21

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کیلئے درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے حکم کے خلاف فیصلہ دیا ہے اس لئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔یاد رہے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ آج 18 اگست بروز جمعرات کوکیس کی سماعت کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات