پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا ملک کو نقصان پہنچا نے کی گہری و خفیہ سازش ہے، اسلم فاروقی

بدھ 17 اگست 2022 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، وائس چیئرمین نعیم احمد خان، سیکریٹری جنرل حکیم محمد شعیب قریشی، دلشاد علی انصاری، ماسٹر اسلم، محب محمد اجمل، سلیم چندریگر، عابد حسین، نوید ستار و دیگر رہنماں نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین سول ایوارڈ آرڈر آف زاید سے نوازہ جانا قوم کے لئے قابل فخر ہے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے والوں کی مذموم کوشش کا خاتمہ کرنے کے لئے سخت قانون سازی کی جائے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا ملک کو نقصان پہنچا نے کی گہری و خوفیہ سازش ہے انہوں نے ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار پیر رحمان اور نثار خان کے شہید ہونے دکھ و افسوس کا اظہار کیا، شہید پولیس اہلکاروں کو فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کرنے پر سلام پیش کیا، شہدا کے لئے بلند درجات اور خاندان کے تمام افراد کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔