وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی

بدھ 17 اگست 2022 22:26

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی،منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے سفارشات پر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری برائے امریکہ فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات جبکہ رضا بشیر تارڑ کو جاپان کے لیے سفیر تعینات کیا گیا ،موجودہ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کو فرانس جبکہ سابقہ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کو آئرلینڈ میں سفیر تعیانات کیا گیا ،علی جاوید اٹلی کیلئے سفیر تعینات، آصف میمن ہنگری اور نان کیئرئر افسر جنید یوسف کو ترکیہ میں سفیر تعینات کیا گیا ۔

آفتاب حسن خان کو ہائی کمشنر برائے جنوبی افریقہ تعینات کیا گیا ، آفتاب حسن خان اس وقت بھارت میں پاکستانی ناظم الامور ہیں۔ سلمان شریف کو بھارت میں ناظم الامور جبکہ عامر آفتاب قریشی کو یونان میں سفیر تعینات کیا گیا ۔عامر آفتاب قریشی اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری افغانستان کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا اور سارک فواد شیر کو جدہ میں بطور او آئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب مقرر کیا گیا جبکہ ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز کو قطر میں پاکستان کا نیا سفیر تعیانات کردیا گیا ہے۔