لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں گھروں کے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف پٹیشن دائر ،آئندہ سماعت پر واپڈا، آئیسکو اور نیپرا سے جواب طلب

بدھ 17 اگست 2022 22:30

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں گھروں کے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں گھروں کے بجلی بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف پٹیشن دائر کر دی گئی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر واپڈا، آئیسکو اور نیپرا سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چوہدری رضوان ایڈووکیٹ جانب سے دائر پٹیشن میں واپڈا، آئیسکواور نیپرا کو فریق بنایا گیا تھا ،پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ گھریلو بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، جنرل سیلز و دیگر ٹیکسز عوام پر بوجھ ہیں،واپڈا اور آئیسکو نے بغیر نوٹیفیکیشن کے غیر قانونی ٹیکسز عائد کئے لہذا عدالت عوام کی مشکلات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے جس پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔