پرویز الٰہی کا پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کا سفر اب نہیں رکے گا‘ فیاض الحسن چوہان

وزیر اعلیٰ نے تمام تحصیلوں تک ایمر جنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ‘ ترجمان

بدھ 17 اگست 2022 22:37

پرویز الٰہی کا پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کا سفر اب نہیں رکے گا‘ فیاض ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب کی عوام کی خدمت کا سفر جاری و ساری ہے، وزیر اعلی نے تمام تحصیلوں تک ایمر جنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں بلکہ مزید تیزی سے جاری رہے گا۔

پنجاب سے سودی مافیا کے تدارک پر پرویز الٰہی کی کاوشیں کابل تحسین ہیں ۔اور جو اس گھنانے کاروبار میں پرائیویٹ طور پر ملوث پایا گیا اسے دس سال قید ہوگی۔اس احسن کاوش پر پنجاب کی عوام وزیر اعلی کو تا قیامت دعائیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے گریجوایشن تک تعلیم مفت کرکے لاکھوں غریب بچوں اور بچیوں کا اعلی تعلیم کے حصول کا خواب پورا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کا یہ کارنامہ ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے بے روزگار نوجوانوں کا درد سمجھتے ہوئے نوکریوں پر پابندی اٹھا لی ۔اس اقدام سے ہزاروں نوجوان بے روزگار نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی معذور افراد کی آواز بنے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں معذور افراد کو 10 ہزار ماہانہ کنوینس الانس ملے گا۔

بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بھی پرویز الہی کا خواب ہے جو وہ ہر صورت پورا کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب نیسیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا۔وزیر اعلی نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مہیا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی کا سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں بلکہ جو اس ترقی میں رکاوٹ ڈالے گا اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔