پروجیکٹ سے بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی اور شفافیت کو فروغ ملے گا: ایس ای سی پی

بدھ 17 اگست 2022 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے LEAP پروجیکٹ کا ساتھ اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کیا جس سے آسان رسائی ، بہتر تنظیمی کارکردگی ، کاروبار ی آسانی اور شفافیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کنسلٹنگ فرم ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے کئی LEAP سنگ میل حاصل کر چکا ہے، بشمول محفوظ ٹرانزیکشن رجسٹری کا قیام، بزنس پروسیس ری انجینئرنگ کا نفاذ اور ایک نئی کارپوریٹ رجسٹری کے قیام میں پیش رفت شامل ہیں۔

ایس ای سی پی نے ارنسٹ اینڈ ینگ کے تعاون سے دو روزہ ڈیزائن ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد کمیشن کی اعلیٰ انتظامیہ کو ایس ای سی پی کے ڈیجیٹلائزیشن کے روڈ میپ سے متعارف کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ایس ای سی پی کے چیئرمین عامر خان نے کہا، "ایس ای سی پی کا ڈیجیٹلائزیشن کا تبدیلی کا سفر صارف کے تجربے کو بہتر بنائے گا، کاروبار کرنے کے ماحول کو بہتر بنائے گا اور ریگولیٹڈ سیکٹرز میں جدت کو فروغ دے گا"۔