وفاقی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کردی

بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد کرانا ہے تاکہ حادثات پر ہر صورت قابو پایا جا سکے والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔خود بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں: ایس ایس پی ٹریفک

بدھ 17 اگست 2022 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) وفاقی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ مہم کے تحت کم عمر ڈرائیورز،لین وائلیشن،بغیر ہیلمٹ سیٹ بیلٹ وائلیشن اوردیگر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کردی۔مہم سے کم عمرڈرائیورز گاڑی چلانے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہی والدین خود بھی قانون کی پاسداری کریں اور اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کی تربیت کریں اور بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں۔

کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، عوام کے تعاون سے کارکردگی بہتر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے شہریوں کو ٹریفک کے متعلقہ درپیش مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک ایجوکیشن اینڈ انفورسمنٹ مہم کا میں آغاز کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جس کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدارآمد کرانا ہے تاکہ حادثات پر ہر صورت قابو پایا جا سکے۔

اس مہم سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے روڈ یوزرز کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل انفورسمنٹ سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں کم عمر ڈرائیورز،لین وائلیشن،سیٹ بیلٹ،بغیر ہیلمٹ اور دیگرٹریفک وائلیشنز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ میں شہریوں کوٹریفک قوانین بارے اورروڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

آئی سی ٹی ایجوکیشن ونگ کی جانب سے آگاہی پمفلٹ بھی شہریوں کو دے جارہے ہیں۔اس ضمن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف کالجز اور یونیورسیٹیز میں ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کر کے طلبا و طالبات کوبھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داری پوری کریں۔خود بھی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ ہی.۔۔

متعلقہ عنوان :