شیل پاکستان کی جانب سے مالی سال 2022 ء کی پہلی ششماہی کے لیے منافع کا اعلان

بدھ 17 اگست 2022 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17 اگست 2022ء کو کمپنی کے مالی سال 2022ء کی پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق کمپنی نے، اس ششماہی میں 7,469 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ برس، اسی مدت کے لیے یہ منافع 2,153 ملین روپے تھا۔

اِس حوصلہ افزا تبدیلی کی بنیادی وجہ مختلف اقسام کے ایندھن اور لیوبریکنٹس کے حوالے سے بہتر کاروباری کارکردگی ہے جس میں حکمت عملی پر مبنی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ،حکومت کی جانب سے قیمتوں کا تعین کرنے والی ایجنسی، S&P، گلوبل پلیٹس کے انڈیکس میں قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں مثبت تبدیلی، اور ایندھن کے شعبے میں محفوظ اور مؤثر آپریشنز نے بھی اس حوصلہ افزا تبدیلی میں اپنا کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اِسی مدت کے دوران، موبلٹی بزنس کی 13 نئی ریٹیل سائٹس نے کام کا آغاز کیا جو بڑے حجم کی بڑھتی ہوئی طلب پورا کرنے میں مدد کریں گی۔ شیل وی پاور پریمیم ایندھن کے زٴْمرے میں مارکیٹ لیڈر ہا۔ حکومت کے ساتھ کامیاب بات چیت کے نتیجے میں، ہم پنجاب میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیں گے، جس سے ہماری ترقی میں مزید مدد ملے گی۔مزید برآں، کمپنی نے روڈ سیفٹی پر’’ایک مرتبہ سڑک پر‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب بھی شائع کی ہے جس کا مقصد پاکستان میں سڑکوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈرائیونگ کا طرز عمل بہتر بنانا ہے۔

یہ کتاب پورے پاکستان میں چھٹی جماعت کے کیئر فاؤنڈیشن اسکول کے نصاب کا حصہ ہوگی۔کمپنی نے، پاکستان میں، ایئر لائنز کو ایندھن کی فراہمی بندکرنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا ہے۔ فی الوقت،شیل پاکستان لمٹیڈ چار مقامات پر ایئر لائنز کو ایندھن فراہم بند کر رہی ہے جن میں جناح ایئرپورٹ( کراچی)،بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ( سکھر)،کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اور نواب شاہ ایئرپورٹ شامل ہیں۔

مناسب غور و خوض کے بعد،شیل پاکستان لمیٹڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایئر لائنز کو ایندھن کی فراہمی جاری رکھنا تجارتی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔شیل پاکستان ،پاکستان میں اپنے دیگر تمام کاروبار اور آپریشنز جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے،اور وہ اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔ موجودہ چیلنجوں کے اثرات کم سے کم کرنے کے لیے کمپنی فعال طور پر کام کرے گی اور مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی تاکہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ کمپنی پاکستان میں توانائی کے مستقبل کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔