ملک سعد ( شہید ) سکواش ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 17 اگست 2022 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) جشن آزادی تقریبا کے سلسلے میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے زیراہتمام سکواش ٹورنامنٹ کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگیا ، جس میں ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے پچاس سے زائد بچے تین مختلف کیٹگریز میں شرکت کررہے ہیں ، ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کوہاٹ سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید زبیر بنوری نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و کوارڈینیٹر ملک سعد ( شہید ) سپورٹس ٹرسٹ فقیر محمد اعوان، پاکستان زندہ باد ٹرسٹ کے چیئر مین ظہیر محمدصافی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، ٹورنامنٹ میں سینئر اور جونیئر ایج گروپ کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ٹورنامنٹ تین د ن تک جاری رہے گا جس کے اختتامی تقریب کے موقع پر خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی ہونگے ۔