صوبائی وزیر عاطف خان سے برٹش ہائی کمیشن وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 17 اگست 2022 22:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی،خوراک اور کھیل وامور نوجوانان عاطف خان سے برٹش ہائی کمیشن وفد نے پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی نمائندگی سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل سیم فلیچر نے کی۔