بچوں وخواتین کےخلاف جرائم میں اضافہ پر تشویش کااظہار،ڈی جی ہیومن رائٹس کا تحفظ پرمبنی اقدامات کیلئے انتظامیہ وپولیس کو خط ارسال

بدھ 17 اگست 2022 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل اینڈ ہیومن رائٹس انیلا محفوظ درانی نے بچوں اور خواتین کے تحفظ اور سالمیت کےلئے بہتر اقدامات کرنے کےلئے ہدایت جاری کر دی ہے ۔ اس حوالے سے صوبے کے تمام کمشنرز ریجنل پولیس آفیسر ز اور سی سی پی او پشاور کو جاری کردہ سرکاری سرکاری خط میں بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم میں روز بروز اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری خط میں تمام حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں اور خواتین ڈسک کی خود نگرانی کریں اور ماہانہ رپورٹ ڈائریکٹریٹ جنرل آف لاءاینڈ جسٹس کو باقاعدگی سے پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کےخلاف سرکاری قوانین اور خیبرپختونخوا پروموشن پروڈکشنڈ انفورسمنٹ آ ف ہیومن رائٹس ایکٹ 2014 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔