پشاورمیں موسلادھاربارش نے نکاسی آب نظام کاپول کھول دیا،شہر بھر کی مین شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں،ٹریفک کی روانی متاثر

بدھ 17 اگست 2022 23:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) پشاور میں مون سون کی بارشوں نے شہر کے نکاسی اب نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ، شہر بھر کی مین شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سمیت شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اندرون شہر میں بیشتر علاقوں میں گلیوں میں کھڑا پانی گھروں میں داخل ہونے سے سامان بھی خراب ہوا ۔

(جاری ہے)

شہر میں جاری مون سون کی بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہوا تاہم نکاسی اب کے نظام کی ابتر صورت حال کے باعث نالیوں کا گندا پانی شہر کے مختلف سڑکوں پر کھڑا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ۔ یونیورسٹی روڈ ،ابدارہ روڈ ،اسمبلی چوک ،کارپوریشن کالونی دلہ زاک ،کوہاٹ اڈہ ،گلبہار گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول کے سامنے اور دیگر علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیاجس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سمیت شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی دشواری سامنا کرنا پڑا جبکہ مختلف جگہوں پر گاڑیاں بھی خراب ہو گئیں۔ شہر میں نکاسی اب نظام کی ابتر صورت حال پر شہری بھی متعلقہ حکام پر برہم ہوئے اور کہا کہ وقت پر اگر نالیوں کی صفائی کی ہوتی تو شہر کی سڑکوں پر بارش کا پانی کھڑا نہیں رہتا ۔