Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں کا نجی چینل کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پابندی غیر آئینی اقدام ہے بھرپورمذمت کرتے ہیں

بدھ 17 اگست 2022 23:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف پشاور کے کارکنان نے نجی چینل کی بندش کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سابق ناظم پشتخرہ ارباب قاسم سمیت دیگر ساتھیوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ نجی چینل پر امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پابندی غیر آئینی اقدام ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی چینل سے فوری پابندی ہٹائی جائے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات