جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیموں کا یوم تاسیس منانے کا اعلان

بدھ 17 اگست 2022 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) جماعت اسلامی پاکستان کے 81 برس پورے ہونے کے موقع پر جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا گیا ہے یوم تاسیس میں ضلعی اور صوبائی قائدین شرکت کریں گے جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع پشاور کے زیر اہتمام بھی یوم تاسیس کا انعقاد کیا جائے گا حلقہ خواتین کی جانب سے منعقد کئے جانے والا تاسیسی میلہ 25 اگست دن 3 بجے تاج گیدرنگ ہال دلہ زاک روڈ پر منعقد کیا جائے گا۔