حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ مستر د

ایک طرف مہنگائی دوسرا پراپرٹی ٹیکسز نے رہی سہی کسر پوری کرلی،پراپرٹی ڈیلرز

بدھ 17 اگست 2022 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پشاورکی پراپرٹی کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے حاجی ملک گل نواز، حاجی ضیاء اللہ اور ندیم خان نے حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ مستر د کر تے ہوئے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اخباری بیان میں پراپرٹی کے کاروربار سے وابستہ ان شخصیات کاکہناتھا کہ عوام پہلے ہی ٹیکسزکے بوجھ تلے دب چکی ہے۔

(جاری ہے)

مہنگائی کے اس دور میں موجودہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ کرکے رہی سہی کسر پوری کرلی ہے۔جوکہ پراپرٹی کے کاروبارسے وابستہ افراد کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پہلے چارفیصد پراپرٹی ٹیکس تھاجوکہ بڑھاکر 15فیصد کردیاگیاہے اور گین ٹیکس پہلے دوفیصد تھا، جوکہ بڑھا کرچار فیصد کردیاگیاہے ،اسی طرح چار سال کی مدعت بھی گین ٹیکس میں ختم کردی گئی ہے، جس سے ایک جانب کاروباری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیںوہی حکومت کو بھی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہاہے

متعلقہ عنوان :