طلبہ اپنی توجہ تعلیم پر دے تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل ہے ، رابعہ بصری

ایم پی اے رابعہ بصری نے شجرکار ی مہم میں پودا بھی لگایا

بدھ 17 اگست 2022 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) پشاور ،ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چئیرپرسن رابعہ بصری گورنمنٹ فرانٹیر کالج فار ویمن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کیں اس موقع پر مختلف کالجوں کے طلبہ نے شرکت کیں اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رابعہ بصری تقریر مقابلے میں جیتنے والے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و ہیلتھ کمیٹی کی چئیرپرسن رابعہ بصری گورنمنٹ فرنٹیر کالج فار ویمن میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ اپنی توجہ تعلیم پر دے تعلیم کے بغیر انسان نہ مکمل ہے اور کوشش کرے کہ اپنی تعلیم کو پوری کریں کیونکہ ماں ہی بچوں کی پرورش بہترین انداز میں کرسکتی ہے کیونکہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گودہے اگر ماں تعلیم یافتہ ہوگی تو بچے بھی تعلیم یافتہ ہوکر بہترین مستقبل پائینگے انہوں نے طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تعلیم پر توجہ کی ہدایت کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شجرکار ی مہم میں پودا بھی لگایا