Live Updates

پٹرول کی قیمت میں حا لیہ اضافہ کسی صورت ب قابل قبول نہیں، بزنس کمیونٹی یکسر مسترد کرتی ہے ،سرحد چیمبر

بدھ 17 اگست 2022 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مخلوط حکومت کی جانب سے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ موجودہ مخلوط حکومت عالمی مالیاتی ادارہ کی ایماء پر قیمتیں مزید بڑھ رہی ہیںجس کی وجہ سے نا صرف کاروباری ،ْ صنعتی سرگرمیاں مزید متاثرہونگی جبکہ پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔

پہلے ہی مہنگائی سے دوچار عام آدمی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک بیان میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے جو کہ ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے لئے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرکے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ 6.72 روپے تک اضافہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اور بزنس کمیونٹی اسے یکسر مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں قیمت کم ہونے کی بجائے اوپر کی طرف جا رہی ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے اور موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسی کی عکاسی کر رہی ہے ۔

سرحد چیمبر کے قائمقام صدر عمران خان نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی پالیسیوں میں عدم تسلسل کے باعث ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات ،ْ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج کمی ،ْ گردشی قرضوں میں اضافہ اور ملک کو عالمی مالیاتی اداروں سے قرضے حاصل کرکے معیشت کو درست سمت میں لے جانے جیسے اقدامات ،ْ ناکام معاشی پالیسیوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معیشت کو استحکام اور بہتر بنانے کے لئے برآمدات میں اضافہ اور قدرتی وسائل سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر مخلوط حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور تاجر برادری ،ْ صنعت کار ،ْ بالخصوص چھوٹے دکانداروں کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ سرحد چیمبر کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ مخلوط حکومت سے عالمی مالیاتی اداروں کی ایما ء پر ملک کی معیشت کو دائو پر لگانے کا سلسلہ بند نہ کیا اور پٹرول کی قیمتوں کو عالمی مارکیٹ کے مطابق کم نہ کیا تو سرحد چیمبر اور پوری بزنس کمیونٹی بھرپور احتجاج پر مجبور ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات