Live Updates

ضلعی انتظامیہ پشاور کی شیخ محمدی میںکھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد میںشرکت، مسائل کے بارے میں آگاہ کیا

عوامی مسائل سے آگاہی اوردہلیز پر حل اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنرپشاور شفیع اللہ خان

بدھ 17 اگست 2022 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نی شیخ محمدی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میںڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان،اسسٹنٹ کمشنر حامد خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء سمیت ذیلی محکموں کے افسران ، ریونیو سٹاف ،عوامی نمائندگان ، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بیسک ہیلتھ یونٹ شیخ محمدی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے ۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا ۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور علاقے میں سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور علاقے میں آئس فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے کیوں کہ آئس کے استعمال سے نوجوانان اس نشے کی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں اور علاقے میں بازاروں میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیوں کہ تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنا ہوتا ہے اور ٹریفک بھی جام رہتی ہے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں موجود خواتین نے خاتون ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کو تحریری درخواستیں دیں۔ اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔ اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات