mکوئٹہ ، چمن پاک افغان باڈر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی تجارت پر خود ساختہ پاپندیوں سے چمن سمیت تمام پشتون اضلاع کے کاروبار شدید حد تک متاثر ہوا ہے،انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ

بدھ 17 اگست 2022 21:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت مرکزی صدر رحیم آغا ایک اہم ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری عمران ترین، اسلم اچکزئی ،ولی افغان ، محمد جان آغا ، حسن خلجی، شفیع آغا، طاہر جدون، حیدر آغا ، غنی آغا، حاجی شاہ محمد، محمد دانش، اور دیگر نے شرکت کی اجلاس تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اجلاس میں مرکزی صدر رحیم آغا اور عہداروں نے کہا کہ چمن پاک افغان باڈر پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقامی تجارت پر خود ساختہ پاپندیوں سے چمن سمیت تمام پشتون اضلاع کے کاروبار شدید حد تک متاثر ہوا ہے اور سانحہ 30 جولائی اور سانحہ 29نومبر کے بعد صوبائی.

مرکزی حکومت سمیت عسکری قیادت نے انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کو یہ یقین دلایا کہ آپ کے تمام مطالبات کو ہم کو تسلیم کرتے ہیں اور چمن کے مقامی تاجر برادری اور عوام کیلئے حصول کاروبار و روزگار میں آسانیاں پیدا کریں گے مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عرصہ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی انجمن تاجران بلوچستان کیساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا بلکہ سیکورٹی فورسز نے اپنے وعدوں کے برعکس چمن کے تاجربرداری کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کرتے ہوئے ان کومزید دیوار سے لگانے کی بھر پور کوشش کی جس کے باعث چمن کے تاجربرداری بے روزگاری اور سیکورٹی فورسز کیجانب سے خودساختہ پاپندیوں کی وجہ سے ذہنی اقوبت سے دوچار ہوئے لہذا سیکورٹی فورسز کی ان من مانیوں اور اپنے وعدوں سے مکرجانیکیخلاف 31.اگست کو کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس میں تمام سیاسی.

قوم پرست. مذہبی جماعتوں سمیت سماجی تنظیموں کے صوبائی صدور کو مدعو کرکے اس اہم پیچیدہ مسئلے کی فوری اور پرامن حل کیلئے مشاورت کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :