‘لورالائی ،شہید خالق داد بابر کی شہادت اور کھوسٹ واقعہ شروع دن سے پشتونوں کے ساتھ روا رکھا گیا ظلم بربریت کی تسلسل ہے،مابت کاکا

بدھ 17 اگست 2022 21:15

- لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ شہید خالق داد بابر کی شہادت اور کھوسٹ واقعہ شروع دن سے پشتونوں کے ساتھ روا رکھا گیا ظلم بربریت کی تسلسل ہے پشتونوں کے ساتھ روا اس طرح کے معاندانہ طرز عمل ناقابل برداشت بنتا جارہاہے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ،ضلع میں سول انتظامیہ کی عمل داری کو بحال کر کے علاقے میں پھیلا ہوا تنا کو کم کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شہید خالق داد بابر اور واقعہ کھوسٹ کے بر خلاف لورالائی پشتونستان چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا احتجاجی مظاہرے سے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی قائم مقام صدر شیر زمان عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی گنو خان غلزئی پشتون خواملی عوامی پارٹی کے رہنما سابق چئیر مین نعمت جلالزئی نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما شریف ایڈوکیٹ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ پشتون تحفظ موومنٹ کے عمر خان اے ین پی کے اعظم جان مولاداد مردان زئی نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی جو شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پشتونستان چوک پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوئی مظاہرین واقعہ کھوسٹ واقعہ کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے اور واقعہ کے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرہے تھے مقررین نے کہا کہ پشتون اس ملک کے برابر کے شہری ہے اور یہ حق آئین انہیں دے رہا ہے ماورائے آئین چلن سے ملک کی جگ ہنسائی اور بنیادی انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے مقررین نے کہا کہ ہم باچاخان کے فلسفے عدم تشدد کے داعی ہے لیکن پرامن شعوری جمہوری مزاحمت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کی اپیل پر تمام اضلاع قلعہ عبداللہ ،چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ ،زیاارت اور لسبیلہ میں واقعہ کھوسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :