اوتھل میں گرج و چمک کے ساتھ تیز طوفانی بارش

نشیبی علاقے زیرآب ،گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، تلاش جا ری

بدھ 17 اگست 2022 21:35

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) اوتھل اور اسکے شمالی و مشرقی پہاڑی سلسلوں میں گرج و چمک کے ساتھ دو گھنٹے مسلسل تیز طوفانی بارش، نشیبی علاقے ایک بار پھر زیرآب آگئے، گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی تلاش جا ری ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام اوتھل اور اسکے شمالی و مشرقی پہاڑی سلسلوں میں گرج و چمک کے ساتھ ہو نے والی بارش کا پانی گھروں میں داخل،گھروں کی چھتیں ٹپکنے لگیں شدید بارش کے نتیجے میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کی تلاش جا ری ہے۔

بارش اس قدر تیز تھی کہ جیسے آسمان سے پانی برس رہا ہو لوگوں میں خوف و ہراس،مسجدوں میں اذانیں اور لوگ آیات کا ورد اور بارش رکنے کی دعائیں کرتے رہے۔ لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے مطابق اوتھل کے نواحی علاقے مٹھی کے علاقے میں واقع جن پیٹرول پمپ کے قریب سے کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

(جاری ہے)

لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار ریسکیو آپریشن میں مصروف۔

جب کہ مین قومی شاہراہ ایک بار پھر کء مقامات سے ٹریفک کے لئے بندھ،جب کہ بارش کے دوران بیشتر موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک داغ مفارقت دے گئے صارفین کو رابطے میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام اوتھل اور اسکے شمالی و مشرقی پہاڑی سلسلوں میں دو گھنٹے مسلسل تیز طوفانی بارش، نشیبی علاقے ایک بار پھر زیرآب آگئے۔بارش کا پانی گھروں میں داخل، بارش اس قدر تیز تھی کہ جیسے آسمان سے پانی برس رہا ہو۔

مسجدوں میں ازانیں اور لوگ آیات کا ورد اور بارش رکنے کی دعائیں کرتے رہے مشرقی اور شمالی پہاڑی علاقوں میں تیز بارشوں سے لنڈا ندی،کھانٹا ندی میں سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے اور شاہوانی ہوٹل کے قریب سیلابی ریلا مین قومی شاہراہ کا ایک حصہ بہا کر لے جانے کی وجہ سے کوئٹہ ،کراچی مین قومی شاہراہ دوبارہ بلاک، لنڈا پل ٹوٹے کئی روز گٴْزر گئے تاحال محکمہ NHA کیجانب سے ٹریفک کی بحالی کے لئیے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک معطل ہونے سے قومی شاہراہ پر سفر کرنیوالے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب کہ بارش کے دوران بیشتر موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک داغ مفارقت دے گئے صارفین کو رابطے میں دشواری کا سامنا۔