پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام( آج) تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

�گست کے وکلاء شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ،صوبائی بیان

بدھ 17 اگست 2022 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات 18اگست 2022پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں 8اگست 2016سول ہسپتال کے المناک سانحہ میں شہید ہونیوالے تمام مایہ ناز ، قابل ، باصلاحیت وکلاء کو انکی شہادت کی چھٹی برسی کے عنوان کے تحت انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا ۔ تعزیتی ریفرنس سے پشتونخوامیپ ، وکلاء لائرز فورم اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماء خطاب کرینگے ۔ پشتونخوا ایس او کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :