کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے باپ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق

بدھ 17 اگست 2022 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) کراچی میں ڈمپر نے تین اور زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے۔شہر قائد میں ڈمپر، ٹرالر اور ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصان کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔تازہ واقعہ احسن آباد میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچے اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں مرنے والوں کی شناخت فضل (والد)صفوان (بیٹی)اور عنادیہ(بیٹی)کے ناموں سے ہوئی، جن کی عمریں بالترتیب 5 اور پانچ سال تھیں۔

جبکہ حادثے میں 15 سالہ زوہان بھی زخمی ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں بچے بہن بھائی تھے جو اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔