م* اسلام آباد،ایس پی رورل نے نئے قائم شدہ تھانہ کرپا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

بدھ 17 اگست 2022 22:25

ظ* اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) ایس پی رورل نے نو قائم شدہ تھانہ کرپا کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔گورنمنٹ آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت میں تین نئے تھانہ جات تشکیل دینے کی منظوری دی تھی،نئے تھانہ جات میں تھانہ پھلگراں،کرپااور سنگجانی شامل ہیں،نو قائم شدہ تھانہ کر پاکو مکمل آپریشنل کرنے کیلئے نفری اور ساز و سامان مہیا کر دیا گیاہے،نئے تھانہ جات کے قیا م کا مقصد شہریوں کو بر وقت اور انکی دہلیز پر خدمت فراہم کرنے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئیحکومت آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں تین نئے تھانہ جات کی کی منظوری دی تھی،جس میں ایس پی رورل نے نو قائم شدہ تھانہ کر پا کا باقاعدہ افتتاح کر دیاہے، سب انسپکٹر عمران حیدر کو ایس ایچ اوتھانہ کرپاتعینات کر دیا ہے اور کل 48پولیس افسران وملازمان جن میں 4سب انسپکٹرز،10اسسٹنٹ سب انسپکٹرز،8ہیڈ کنسٹیبل اور 26کنسٹیبلا ن مامور کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ میں کار سرکار کے امور کی سر انجام دہی کیلئے ایس ایچ او تھانہ کرپاکو گاڑی مہیا کر دی گئی ہے۔تھانہ کے اسلحے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تھانہ کو رال میں پہلے سے قائم شدہ کوت سے اسلحہ دیا جائے گا اور تھانہ کورال میں نئے تھانہ کے ایریا کے متعلقہ زیر تفتیش کیسز،پولیس اسٹیشن ریکارڈ کو دونوں تھا نہ جات میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔ فرنٹ ڈیسک دونوں تھانہ جات کیلئے ایک ہی رہے گا۔

جو پہلے سے تھانہ کورال میں آپریشنل ہے۔نئے تھانہ جات کے قیام کا مقصد سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کا سدباب کرنا ہے۔ پولیس جہاں شہری علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں وہاں نواحی علاقوں کوبھی جرائم سے پاک کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد پولیس کا ہر جوان عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور شہریوں کے مسائل کے حل اور انکی جان و مال اسلام آباد پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔