پاکستان میں مون سون کے موسم کی بارشوں کا انداز انتہائی تیز رفتاری سے تبدیل ہو رہا ہے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 17 اگست 2022 23:10
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے اس موسم میں جون سے لے کر اب تک 639 افراد کی اموات ہوچکی ہےاور 1,016 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ تین سالوں سے دادو، تربت اور جیکب آباد دنیا کے گرم ترین شہروں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی آفات ملک کے جی ڈی پی کا 9.1 فیصد بن رہی ہیں جو کہ ماحولیاتی انحطاط کا شکار ہونے والے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنی بڑھتی ہوئی آبادی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا کیونکہ پانی کا استعمال دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور اقوام متحدہ نے پہلے ہی خبردار کیا ہے کہ اس کے آبی وسائل پر شدید دباؤ کی وجہ سے 2025 تک ملک کو پانی کی قلت ہو جائے گی ۔شیری رحمان نے بتایا کہ 70 فیصد میٹھا پانی ان گلیشیئرز سے آ رہا ہے جو غیر معمولی شرح سے پگھل رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لیے واضح اہداف کے ساتھ آنا چاہئے جو آفات سے نمٹنے کے اقدامات، پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.