وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں صحافیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی

بدھ 17 اگست 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) صوبائی وزیرصحت اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں صحافیوں سےاظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے ریلی میں شر کت کی۔اس موقع پر حماداظہر،عندلیب عباس،زبیر خان نیازی،ڈاکٹرعظیم الدین زاہد،یاسرگیلانی،شنیلا روت و دیگر رہنماموجودتھے۔

اس موقع پر صدرلاہورپریس کلب اعظم چوہدری،راناعظیم ودیگرسینئرصحافی حضرات بھی موجودتھے۔ رہنمائوں نے آزادی صحافت کے حق میں تقاریر کیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ آج پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔ کبھی بھی آزادی صحافت کی آوازبندنہیں کی جا سکتی۔میڈیاہمیشہ عوام کی آوازبناہے۔

(جاری ہے)

آج پنجاب کے عوام صحافیوں پرظلم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

مظاہرے میں ایم پی اے میاں محمد اکرم عثمان، اویس یونس، رخسانہ نوید رانا عبدالسمیع میاں عباد قریشی بلال اسلم بھٹی حاجی فیاض حاجی محمد علی خان ملک وقار عمار گجر ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ شاہین مسز مزمل مسعود بھٹی طارق اقبال چوہدری عاطف چودھری عاطف میو چوہدری کامران عباس ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اشرف سوہنا آصف بھنڈر آمنہ جنجوعہ شھنیلا علی طارق ثنا باجوہ طارق حمید فاروق خان اعظم خان ملک منصب اعوان شبیر سیال میاں وحید سامعہ توقیر کرنل اکبر بٹ امجد وٹو شیراز احمد چیمہ میاں خضر حیات عبدالکریم کلواڑ یوسف افتخار عامر خلیل حماد واسطی رانا اظہر فائز خان نعیم الحق صدیق خان سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان و عہدیداران و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سول سوسائٹی وکلا صحافی و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔