الجزائر کے جنگلات میں آگ لگنے سے 26 افراد جھلس کر ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 18 اگست 2022 09:30

الجیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) الجزائر کے 14 شمالی اضلاع کے جنگلات میں آگ لگنے کے نتیجے میں 26 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے الجزائر کے وزیر داخلہ کامل بیلدجود نے میڈیا کو بتایا کہ الجزائر اور تیونس کی سرحد کے قریب الطراف میں آگ لگنے سے 24 افراد شمال مشرقی صوبےسطیف میں ہلاک ہوگئے تھے اور 2 خواتین ماں اور بیٹی جن کی عمریں 58 اور 31سال تھیں اس سے پہلے ہلاک ہوئی تھیں مجموعی طور پر آتشزدگی سے 26 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا کہ الجزائر کی تیونس کے ساتھ سرحدکے قریب مشرق میں سوک احراس شہر سے لوگوں نے جان بچانے کے لیے نقل مکانی شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے سوک احراسکا علاقہ آگ کی زد میں آکر 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ41 دیگر افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس علاقے سے 350 مکینوں کو ریسکیو اہلکارروں نے بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور 50افراد کو جنگل کے مختلف اطراف سے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جنگلات کی اطراف کی آبادی ایک لاکھ کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے باعث ملحقہ علاقوں کے کئی شاہراہیں نقل و حرکت کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اضلاع میں 29 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہیں جن میں ایل ٹارف کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔سوک احراس سمیت تین علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے کے لیے پانی کا چھڑکر رہے ہیں۔بیلدجود نے کہا کہ رواںماہ اگست کے آغاز سے الجزائر میں 106 دفعہ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے 2500 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کا رقبہ جل کر تباہ خاکستر ہو گیا ہے۔

بیلدجود نے کہا کہ کچھ علاقوں میں مقامی افراد نے آگ لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم گرما میں جنگل کی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔الجزائر افریقہ کا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اس میں صرف 4.1 ملین ہیکٹر ((10.1 ملین ایکڑ رقبے پرجنگلات پھیلے ہوئے ہیں ۔ ہر سال ملک کے شمالی علاقے جنگل کی آگ سے متاثر ہوتے ہیں اور یہ واقعات موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مزید بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال90 افراد جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہو گئے تھے اور ایک لاکھ ہیکٹرسے زیادہ جنگلات کا رقبہ جل کر تباہ ہو گیا تھا۔