بھارتی پولیس نے قیدی کو جموں جیل سے نکال کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

جمعرات 18 اگست 2022 10:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں میں ایک قیدی کو جیل سے نکال کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس ایک سیاسی قیدی محمد علی حسین کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے نکال کر ٹاپ ارینہ کے علاقے میں لے گئی جہاں انہیں جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

محمد علی حسین کا بہیمانہ قتل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کا ایک اور افسوسناک واقعہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد علی حسین آزاد جموںوکشمیر کا رہائشی تھا اور وہ ارنیا کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مارا گیا یہ آزاد جموں و کشمیر کے کسی شہری کا مقبوضہ علاقے میں دوسرا ماورائے عدالت قتل ہے۔

قبل ازیں راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی قیدی ضیا مصطفی کو بھارتی فوجیوں نے اکتوبر2021 میںجموں کوٹ بھلوال جیل سے نکال کر پونچھ کے جنگلات میںلا کے جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔کشمیریوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا نوٹس لے اور جنگی جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔