چین،مغربی صوبے چنگھائی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ، 36 لاپتہ

جمعرات 18 اگست 2022 12:08

چین،مغربی صوبے چنگھائی میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) چین کے مغربی صوبے چنگھائی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث 16 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے نے چینی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چین کے مغربی صوبے چنگھائی میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 16 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے1500 مکانات اور 6 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :