گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، این آئی ایچ

جمعرات 18 اگست 2022 15:39

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، این ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 679 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جمعرات کے روز این آئی ایچ کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 679 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 578 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹس کے مطابق مظفر آباد میں 52 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے میر پور آزاد کشمیر میں 127 افراد کے ٹیسٹس میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے گلگت میں 116 ٹیسٹس میں سے 10 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے پشاور میں 785 کورونا ٹیسٹس میں سے 66 مثبت آئے بنوں میں 162 ٹیسٹس میں سے 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے نوشہرہ میں 79 ٹیسٹس میں سے 6 مثبت آئے لاہور میں 2 ہزار 94 ٹیسٹس میں سے 155 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے مردان میں 183 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 12 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے فیصل آباد میں 387 میں سے 21 مثبت آئے اور بہاولپور میں 153 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 08 مریضوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.55 فیصد رہی ہے۔ملک میں سب سے زیادہ کیسز کی شرح مظفر آباد میں 13.46 اعشاریہ فیصد رہی۔اسی طرح سے میر پور آزاد کشمیر میں شرح 9.45 فیصد ،لاہور 7.40 جب کہ گلگت میں 8.62 فیصد پشاور میں 8.41 بنوں میں 8.02 نوشہرہ میں 7.59 مردان میں 6.56 فیصل آباد 5.43 اور بہاولپور میں 5.23 ریکارڈ کی گئی مزید برآں کورونا سے متاثرہ 159 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔