محکمہ جنگلات نے ایک دن میں 10لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا ہے،محمد عابد مجید

جمعرات 18 اگست 2022 16:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) سیکریٹری محکمہ جنگلات، ماحولیات وجنگلی حیات خیبرپختونخوا محمد عابد مجید نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات نے مون سون ٹری پلانٹنگ مہم کے تحت ایک دن میں 10لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مکمل کیا ہے اور وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق مون سون شجرکاری مہم کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ اعجاز قادر نے بتایا ہے کہ شجر کاری منصوبے کے تحت محکمہ نے گزشتہ ایک دن میں 161 تقاریب کاانعقاد کرتے ہوئے 3لاکھ40 ہزار، 700 پودے لگائے ہیں جبکہ 6 لاکھ69 ہزار265 پودے مقامی کمیونٹی میں تقسیم کیے گئے اس طرح صوبے کے مختلف اضلاع خاص کر جنوبی سرکل،ضم اضلاع لوئر اور اپر ہزار وائر شیڈ اور مشرقی و مغربی مالاکنڈ کے سرکلزمیں ٹوٹل 10 لاکھ 9 ہزار965 پودے لگانے کا ہدف ایک دن میں مکمل کیا ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات صرف قومی دولت ہی نہیں بلکہ زندگی کی بقا کے لیے بھی انتہائی ضروری ہیں اس لیے حکومتی کائوشوں کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر اور ہر فرد کو جنگلات کے فروغ اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے تحت صوبائی حکومت کی ہدایات اور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگلات کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورموجودہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا نے اور کمیونٹی میں تقسیم کے عمل کو بھرپور انداز سے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :