بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے نمٹنے کےلئے کوششیں جاری ہیں ، ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعرات 18 اگست 2022 18:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے نمٹنے کےلئے کوششیں جاری ہیں اورمتاثرہ علاقوں میں حکومتی ریلیف آپریشن جاری ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ،طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے اب تک 202 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصانات پہنچا،جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد ، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچااور مختلف علاقوں میں 18 پل اور 690 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی بھی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہو ئے ۔