باکسنگ چیلنج کپ 2022ء میں پنجاب باکسنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 18 اگست 2022 19:48

باکسنگ چیلنج کپ 2022ء میں پنجاب باکسنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں باکسنگ چیلنج کپ 2022 ء میں پنجاب باکسنگ ٹیم نے 6 گولڈ اور 5 سلور میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ آزاد کشمیر 5 گولڈ میڈل،6 سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

وزیر توانائی وآبی وسائل میرپور چوہدری ارشد حسین آزاد جموں کشمیر اور پنجاب کے درمیان چیلنج کپ کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر زبیر رشید کوچ پنجاب باکسنگ ٹیم،رضوان محبوب ٹیم منیجر پنجاب باکسنگ ٹیم،وومن باکسنگ ٹیم کوچ رمشا نعیم بھی موجود تھیں۔ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس،سیکٹر این فائیو، نارتھ ٹو جہلم کے اشتراک سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور آزاد جموں کشمیر باکسنگ ایسوسی ایشن تعاون سے منعقد ہوا۔