Live Updates

تحریک انصاف ریٹرننگ آفیسر کے معاملے کو فوری چیلنج کرے گی: فرخ حبیب

جمعرات 18 اگست 2022 20:27

تحریک انصاف ریٹرننگ آفیسر کے معاملے کو فوری چیلنج کرے گی: فرخ حبیب
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ریٹرننگ آفیسر کے اس معاملے کو فوری چیلنج کرے گی ‘ انہوںنے کہاکہ اسی حلقہ سے عمران خان کاغذات بحال ہونگے اور این اے 108سے الیکشن لڑینگے ‘ علاوہ ازیں عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے ایم این اے فیض اللہ کے ہمراہ الیکشن کمیشن آنیوالے پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس میں دھاوا بول دیا ‘ کارکن الیکشن کمیشن آفس دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور دفتر کے اندرونی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی ‘ پولیس اور عملہ نے بیچ بچائو کرواکے معاملہ ختم کروایا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا بھی دیئے رکھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات