چینی صدر کاصوبہ لیائو ننگ کا دورہ

صنعتی اداروں کی سائنسی اور تکنیکی اختراعات بارے در یا فت کیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاو? ننگ کیشہر شن یانگ میں شین سونگ روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ اور موتان رہائشی کمیونٹی کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے صنعتی اداروں کی سائنسی اور تکنیکی اختراعات ، بنیادی سطح پر پارٹی کی تعمیر اور کمیونٹی سروسز کی بہتری سمیت دیگرامور کے بارے میں دریافت کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔

شین سونگ روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ 2000 میں قائم کی گئی تھی۔بنیادی طور پر یہ ایک ہائی ٹیک انٹرپرائز ہے جس کا خاصہ روبوٹک ٹیکنالوجی ہے۔ یہ کمپنی مختلف نوعیت کی انٹیلیجنٹ پراڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔تاحال کمپنی کی مصنوعات، 40 سے زائد ممالک اور خطوں کو برآمد کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ یہ دنیا کی 4000 سے زائد بین الاقوامی کمپنیز کے لیے صنعتی اپ گریڈنگ کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

موتان کمیونٹی میں 3094 گھرانے آباد ہیں۔مقامی انتظامی کمیٹی نے کمیونٹی کے باسیوں کے ساتھ مل کر اپنی کمیونٹی کو ایک خوشحال گھر میں ڈھالنے کی پوری کوشش کی ہے جس میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔موتان کمیونٹی کے دورے میں انہوں نے رہائشی ماحول اور تنصیبات کو بہتر بنانے،کمیونٹی کی خدمات کے معیار کو بلند کرنے نیز عمر رسیدہ افراد اور بچوں کی دیکھ بھال کا معیار مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

صدر شی جن پھنگ نے سولہ سے سترہ اگست تک، لیاؤننگ میں شہر جن زو اور شین یانگ کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرتے ہوئے اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے، نئے عہد میں چین کے شمال مشرقی علاقے کے احیائ کی ذمہ داری سنبھالنے اورصوبہ لیاوننگ کے احیائ اور ترقی کی ایک نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔ 17 اگست کی صبح، شی جن پھنگ نیسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اورسنٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سیشین یانگ میں تعینات فوج کے اعلی افسران سے ملاقات کی اور یہاں پر تعینات تمام فوجی سپاہیوں کی خیریت دریافت کی۔