Live Updates

شہباز گل پر تشدد،تحریک انصاف کا سینیٹ اجلاس سے ٹوکن واک آئوٹ

کوئی تشدد نہیں ہوا ،تین سالوں کے دوران پی پی اور ن لیگ نے مقدمات کا سامنا کیا ،پی ٹی آئی حوصلہ کرے،قائد ایوان

جمعرات 18 اگست 2022 22:19

شہباز گل پر تشدد،تحریک انصاف کا سینیٹ اجلاس سے ٹوکن واک آئوٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) ایوان بالا میں تحریک انصاف کے اراکین نے پارٹی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر شدید مذمت کرتے ہوئے ایوان سے ٹوکن واک آوٹ کیا جس پر قائد ایوان نے کہاکہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا ہے گذشتہ ساڑے تین سالوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مقدمات کا سامنا کیا ہے تحریک انصاف بھی حوصلہ کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ جو بل ایوان میں پیش کیا گیا ہے اس میں تین چیزیں بیان ہوئی ہیں اور یہ آج کے حوالے سے بہت اہم ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملزم کو حراست کے دوران ٹارچر سے بچانا ریاست کی ذمہ داری ہے بتایا جائے کہ ریاست اس وقت کہاں پر ہے اس وقت شہباز گل پر جو تشدد کیا جارہا ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے کل پورے پاکستان میں عوام نے یہ تصاویر دیکھی ہیں کہ کس طریقے سے شہباز گل کو گھسیٹ کر سٹریچر پر لائے ہیں وہ اپنی سانسوں کیلئے لڑ رہا ہے شہر میں ڈاکے پڑ رہے ہیں مگر اسلام اباد کی پولیس پمز میں موجود ہے انہوں نے کہاکہ یہ سب تاریخ کا حصہ بنے گی آج جو مثال قائم کی جارہی ہے اس وقت فاشسٹ حکومت کسی بھی آئین و قانون کو نہیں مانتی ہے انہوں نے کہاکہ کل جو شہباز گل کے ساتھ ہوا ہے بتایا جائے کہ کہاں ہیں وہ سول سوسائٹی کہاں ہیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں انہوںنے کہاکہ حکومت شہباز گل سے اپنی مرضی کا بیان لینے کیلئے تشدد کر رہی ہے تاکہ اس کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ملک میں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ ملک میں صرف مافیا ،اسلحہ بردار جھتے سیاست کریں گے ہم حکومت کے اس پرتشدد روئیے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اگر شہباز گل کو کچھ ہوا تو اس کا جواب دینا پڑے گا انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے خلا ف ہم ٹوکن واک آوٹ کریں گے جس پر قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ پر 15کلو ہیروئن ڈالتے ہوئے تم لوگوں کو شرم نہیں آئی اسی طرح پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد کو دیکھیں انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں بات ہونی چاہیے شہباز گل کی گفتگو کو پورے ملک نے سنی جس طرح سے انہوں نے افواج پاکستان کو اپنے افسروں کے خلاف بھڑکایا ہے اس کے سر پر تاج نہیں رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے گلے میں ہار ڈالیں گے انہوںنے کہاکہ شہباز گل کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسی مثالیں ہیں کہ دوبارہ ریمانڈ دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت وفاق کے سامنے کھڑی ہوگئی تھی انہوں نے کہاکہ پچھلے سارے تین سالوں میں فسطائیت کی مثالیں قائم کی گئی ہیں صرف ایک مقدمے میں چیخیں نکل گئی ہیں شیر بنیں اور مقدمات کا سامنا کریں انہوںنے کہاکہ ریاست کے نظام کے تحت پرچہ درج ہوا ہے قانون کے تقاضے پورے ہونے دیں آئین اور قانون میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی تشدد ہوگا ض*اگر کوئی شخص تفتیش سے فرار چاہتا ہے تو یہ نہیں ہوگا۔

۔۔۔ظفر ملک۔اعجاز خان
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات