رحیم یارخان،متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور کے علاقوں میں خوراک ، ٹینٹ سمیت دیگر اشیا ءتقسیم کی گئیں

جمعرات 18 اگست 2022 22:28

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع راجن پور کے علاقوں میں خوراک ، ٹینٹ سمیت دیگر اشیا تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے صدر و فرمانروا ابوظہبی شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے روجھان، راجن پور کی شکارگاہ کے قریبی علاقہ مکینوں، ضرورت مند افراد میں مفت راشن بیگ اور ٹینٹ تقسیم کیے گئے۔

امدادی سامان کی تقسیم ڈپٹی کمشنر روجھان اور یو اے ای کے صدر کے نمائندوں کے ذریعے کی گئی۔ ضرورت مند افراد نے امدادی سامان وصول کرنے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے اس مشفقانہ اقدام سے ہماری مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ ہم ان کی اس کاوش کے شکرگزار ہیں اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔