جولائی میں نان ٹیکسٹائل برآمدات میں 11 فیصد کمی
مالی سال 2022 میں نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 25.85 فیصد اضافہ دیکھا گیا
جمعرات 18 اگست 2022 22:46
(جاری ہے)
پاکستان سرجیکل آلات کے بڑے عالمی سپلائرز میں سے ایک ملک ہے، تاہم پاکستانی آلات کو مغربی ممالک میں معروف برانڈز کے ناموں کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان مصنوعات کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی بہت معمولی رہ جاتی ہے۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جولائی 2022 میں آلات جراحی کی برآمدات میں 13.24 فیصد کمی ہوئی جب کہ زیر جائزہ ماہ کے دوران دواسازی کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.44 فیصد کمی ہوئی۔جوتوں کی برآمدات میں 28.03 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جب کہ جولائی 2022 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ 6.97 فیصد کمی ہوئی۔دوسری جانب، الیکٹرک پنکھوں کی برآمدات میں زیر جائزہ ماہ کے دوران 16.19 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔قالین کی برآمدات میں 35.60 فیصد جب کہ کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی میں 10.90 فیصد اضافہ ہوا۔کھیلوں کا سامان بنانے والی صنعت میں فٹ بال کی فروخت میں اس سال جولائی میں سالانہ 32.35 فیصد اضافہ دیکھا گیا، پاکستان قطر کے شہر دوحہ میں نومبر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے فٹ بال فراہم کرنے والا آفیشل ملک ہے۔حکومت نے 2021.22 کے بجٹ میں کئی اقدامات تجویز کیے تھے جن میں فارماسیوٹیکل، پلاسٹک، کیمیکل، انجینئرنگ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے خام مال کی ڈیوٹی میں کمی بھی شامل تھی۔ادارہ شماریات کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خوراک کے شعبے میں جولائی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.57 فیصد اضافہ ہوا۔خورات کے شعبے میں چاول کی برآمدات میں جولائی میں سالانہ 0.86 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی ہے۔اعداد و شمار کے مزید جائزے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ باسمتی کی برآمدات میں آمدنی کے لحاظ سے 22.72 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 35.96 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ غیر باسمتی چادل کی برآمدات میں قیمت کے لحاظ سے 15.09 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 7.19 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح زیر جائزہ مدت کے دوران مسالوں کی برآمدات میں 10.61 فیصد کمی ہوئی جبکہ آئل سیڈز، میوہ جات اور پھل کی بر آمدات میں 29.96 فیصد کم ہوئی۔گزشتہ سال جولائی 2022 میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں 7.88 فیصد اضافہ ہوا، مچھلی کی مصنوعات کی برآمد میں 30.02 فیصد، سبزیوں میں 161 فیصد اور تمباکو کی برآمدات میں 415 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.