Live Updates

عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دبا بڑھا دیا

جمعرات 18 اگست 2022 22:48

عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دبا بڑھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دبائو بڑھا دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب حکومت پر من پسند افسران تعینات کرنے کیلئے دبائو بڑھا دیاہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو فون کرکے احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہائوسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگانے کیلئے دبائو ڈالا ۔واضح رہے کہ احمد عزیز تارڑ سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے دور میں ڈی جی ایل ڈی تھے، انہوں نے آخری بڑی واردات LDAماسٹر پلان کی شکل میں ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا لیکن بزدار حکومت کے جانے کے باعث اس پر عمل نہ ہو سکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات