وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی
جمعرات 18 اگست 2022 22:55
(جاری ہے)
اجلاس میں اربن فارسٹیش مہم پر عمل درآمد کے سلسلے میں مجوزہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیراعلی نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو رواں سیزن کے دوران اربن فارسٹیشن مہم پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ سڑکوں اورنہروں کے کنارے،سرکاری سکولوں، دفاتر، ہسپتالوں اور عمارتوں کے احاطے اور دیگر مقامات جہاں کہیں بھی جگہ دستیاب ہو وہاں پودے لگائے جائیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کو بھی اس مہم کا حصہ بنایا جائے تاکہ وہ بھی اپنے گھروں کے ارد گرد اوردیگر دستیاب مقامات پر شجر کاری کریں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے مختلف شہری علاقوں کی مخصوص ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے پودوں کا انتخاب کیا جائے جو وقت کے ساتھ تناور درخت بن سکیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں چھوٹے چھوٹے پودوں کی بجائے تناور درختوں کی زیادہ ضرورت ہے جن سے ناصرف شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحول پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیراعلی نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے قانون سازی کر چکی ہے جس پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ محمود خان نے ہدایت کی کہ مذکورہ دونوں اقدامات یعنی اربن شجرکاری اور پلاسٹک بیگز پر پابندی نہایت اہمیت کے حامل ہیں، ان پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود ان اقدامات کی مستقل نگرانی کریں گے اور ایک ماہ کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.