ساہیوال،مویشیوں پر قبضہ کیلئے خالہ ساس کو زہر دے کر ہلاک کر دیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) ساہیوال کے نواحی چک129۔نو ایل میں مویشیوں پر قبضہ کے لئے 55سالہ خاتون کو زہر دے کر ہلاک کر دیا پولیس ڈیرہ رحیم نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ55سالہ بھراواں بی بی نے شادی نہیں کی تھی اور اس نے اپنی بھانجی زہرہ کو بیٹی بنا کر محمد ارشد سے ارشد کر دی اور دونوں کو اپنے پاس رکھا ہوا تھا اور بھراواں نے 10مویشی بھینس وغیرہ پال رکھے تھے اور دودھ فروخت کر کے ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زائد آمدن کر رہی تھی محمد ارشد نے اپنی خالہ ساس بھراواں سے ایک بھینس اپنے گزرا وقات کے لئے مانگی تو اس نے انکار کر دیا۔

جس پر محمد ارشد نے اس کے تمام مویشیوں پر قبضہ کی خاطر دودھ میں زہر دے کر ہلاک کر دیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے ملزم ارشد کو حراست میں لے لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :