کوئٹہ، ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ نے حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے حوالے سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھیتران کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ نے حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے حوالے سے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جسکا لینڈ لائن نمبر 0825872229 ہے ، عوام الناس کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں گے تاکہ انکی بروقت امداد اور بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے عوام الناس کو حالیہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہد ایات جاری کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا ایک سلسلہ بروز جمعرات 18 اگست 2022 تا برورز اتور 21 اگست 2022 تک متوقع ہے، جس کی بنا پر شہریوں کے لئے احتیاطی تدابیر و ضروری ہدایات اپنانے کی استدعا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ انتظامیہ کے ساتھ سڑکوں پل وپانی کے گزرگاہوں کو صاف رکھنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کریں کریں ، بارش وسیلاب کے وقت بجلی کے کمبوں برقی آلات کو چھونے یا ان کے قریب جانے سے ازحد اجتناب کریں، خستہ وکمزور مکانات میں رہائش سے گریز کریں ، وہ مکانات جوانتہائی خطرناک ندی نالوں ، آبی گزرگاہوں کے قریب واقع ہیں ان سے فوری طور انخلا یقینی بنائیں اور محفوظ مقام پر چلے جائیں، حفاظتی تدابیر اپنانے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں پیشگی اطلاع متعلقہ انتظامیہ کو دیجیے۔

متعلقہ عنوان :