pجنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری

ح* مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ

جمعرات 18 اگست 2022 21:25

|پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔ اسی تسلسل میںڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نصر اللہ خان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ بہترین کارکردگی پر پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات سے بھی نوازا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ایک قومی فریضہ ہے لہذا جو اہلکار تندہی سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر مختلف گھروں تک گئے اور والدین سے بھی ملاقات کی اور پولیو ٹیموں سے متعلق دریافت کیا جبکہ والدین کو اپیل کی کہ گھر گھر جا کر انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اورانسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری کا شکار ہونے سے بچائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رواں مہم کے دوران پیدائش سے لیکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے جبکہ 4ماہ سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی پولیو ویکسنیشن بھی کی جا رہی ہے اور یہ مہم 24اگست تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :