اسسٹنٹ کمشنر پشین نے درگئی ماندہ اور درگئی ڈیم کا دورہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) اسسٹنٹ کمشنر پشین محمد اعجاز سرور نے جمعرات کے روز پشین کے علاقے میان خانزئی میں درگئی ماندہ اور درگئی ڈیم کا دورہ کرکے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر محکمہ ایریگیشن عملے کو میاں خانزئی میں حفاظتی بند بھاندنے کا حکم دیا جس پر عملے نے کام شروع کرکے بند بھاندیئے جس سے درگئی ڈیم کو محفوظ بنالیا گیا جبکہ سپل وے پر کام رات گئے تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :